لاک ڈاؤن سے کاروباری سرگرمیوں کے مکمل طور سے بند ہونے سے یومیہ اجرت کرکے اہل خانہ کی کفالت کرنے والا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
تھانے: انجمن خاندیش کی انسانی خدمات
ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے کے رابوڈی میں انجمن خاندیش کے عہدیداران لاک ڈاؤن کے بعد سے مسلسل ایک ہزار سے زائد گھروں میں کھانا تقسیم کر کے انسانی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
تھانے: انجمن خاندیش کی انسانی خدمات
کام کاج ٹھپ اور آمدنی بند ان سب کے درمیان غریب مزدور تو کیا ہر کسی کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے ۔ ممبئی و مضافات کے شہروں میں لوگ دو وقت کے کھانا کے لیے اپنے آبائی وطن کی جانب کوچ کر رہے ہیں ۔
ایسے میں ممبئی سے متصل تھانے میں انجمن خاندیش نامی ایک فعال تنظیم کی جانب سے لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے آج تک غریبوں مزدوروں اور دیگر افراد کے لیے نہ صرف کھانا بنایا جاتا ہے بلکہ بیشتر کے گھروں تک پہنچانےکا عظیم کار خیر جاری ہے۔