اردو

urdu

Protest Against Career Guidance Programme مالیگاوں میں کریئر گائیڈنس پروگرام کے نام پر مذہبی تشہیر کا الزام

مالیگاؤں میں کریئر گائیڈنس برائے دفاعی خدمات کے نام سے مہاراجہ سیاجی راؤ گائیکواڑ (ایم ایس جی) کالج میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جہاں کریئر گائیڈنس پروگرام کی آڑ میں مذہبی تشہیر کا الزام لگا کر ہندو تنظیموں کے کچھ افراد نے نعرے بازی کی

By

Published : Jun 12, 2023, 2:07 PM IST

Published : Jun 12, 2023, 2:07 PM IST

مالیگاوں میں کریئر گائیڈنس پروگرام کے نام پر مذہبی تشہیر کا الزام
مالیگاوں میں کریئر گائیڈنس پروگرام کے نام پر مذہبی تشہیر کا الزام

مالیگاوں میں کریئر گائیڈنس پروگرام کے نام پر مذہبی تشہیر کا الزام

مالیگاوں:ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کریئر گائیڈنس برائے دفاعی خدمات کے نام سے مہاراجہ سیاجی راؤ گائیکواڑ (ایم ایس جی) کالج میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جہاں کریئر گائیڈنس پروگرام کی آڑ میں مذہبی تشہیر کا الزام لگا کر ہندو تنظیموں کے کچھ افراد نے نعرے بازی کی۔لوگوں نے ہنگامہ برپا کرتے ہوئے پروگرام کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ستیہ مالک لوک سیوا گروپ کی جانب سے مالیگاؤں آؤٹر حلقہ میں واقع ایم ایس جی کالج میں کریئر گائیڈنس برائے دفاعی خدمات کے نام سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس میں مہمان خصوصی کے طور پر مہاراشٹر کے مختلف شہروں سے مقررین کو مدعو کیا گیا۔ لیکن پروگرام کے اختتام پر کالج میں ہنگامہ آرائی ہوگی۔ ہندو تنظیموں کے افراد نے نعرے بازی شروع کردی اور پروگرام کو بند کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران نے موقع واردات پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد بھاری تعداد میں پولیس اور آر سی بی دستہ کو تعینات کردیا گیا۔

ایک مقامی اردو اخبار کی خبر کے مطابق اس پروگرام میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے انس کھٹی پونہ کو مدعو کیا گیا تھا۔ جو آرمی نیوی، ایئرفورس میں ملازمت اور کریئر گائیڈنس کے عنوان سےطلباءو طالبات کی رہنمائی کرتے ہیں جبکہ پروگرام کے منتظمین نے بتایا کہ پروگرام کے اختتام پر کچھ افراد نعرے بازی کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور پروگرام کو بند کرنے کی ہدایت دی

ے کیمپ پولیس اسٹیشن کے انچارج اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر نے کہا کہ ایم ایس جی کالج میں کریئر گائیڈنس پروگرام میں منتظمین نے دوسرے مذاہب کی بے عزتی کی اور کریئر گائیڈنس پروگرام کے نام پر مذہبی تشہیر کے الزام میں منتظمین پر 195 اے، 153 اے 298 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kolhapur Violence کولہاپور میں انٹرنیٹ سروس معطل، ایم این ایس رہنما کے خلاف مقدمہ درج

اس سلسلے میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ جس طرح نفرت کی سیاست جس انداز میں چلائی جارہی ہے وہ ملک اور وطن کے لوگوں کیلئے بہت نقصاندے ثابت ہوگی۔ وہیں جنتادل سیکولر کے جنرل سیکرٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اگر یہ کاروائی کسی وزیر کے دباؤ میں کی جارہی ہے تو یہ برابر نہیں ہے۔ اگر ایسا ہورہا ہے تو جنتادل سیکولر بھی قانونی لڑائی کیلئے تیار رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details