اردو

urdu

By

Published : Apr 14, 2020, 4:27 PM IST

ETV Bharat / state

سماجی کارکن تیلتمبڑے، کی خودسپردگی

سماجی کارکن اور سکالر آنند تیلتمبڑےمنگل کے روز ماؤ نواز روابط کے معاملے میں خودسپردگی کے لیے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے دفتر پہنچے۔

سماجی کارکن تیلتمبڑے، کی خودسپردگی
سماجی کارکن تیلتمبڑے، کی خودسپردگی

سماجی کارکن اور سکالر آنند تیلتمبڑےمنگل کے روز ماؤ نواز روابط کے معاملے میں خودسپردگی کے لیے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے دفتر پہنچے۔

ان کے وکیل مہر دیسائی نے کہا کہ تلتمبڈے خودسپردگی کے لئے جنوبی ممبئی کے کمبالا ہل میں واقع این آئی اے کے دفتر پہنچے۔

تلتمبڈے اور متعدد دیگرانسانی حقوق کارکنوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کی سخت دفعات کے تحت ماؤنوازوں سےروابط رکھنے اور حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ان کارکنوں پر پولیس نے کورے گاوں بھیما میں ہونے والے تشدد کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ، کارکنوں نے 31 دسمبر ، 2017 کو پونے میں منعقدہ ایلگر پریشد اجلاس میں اشتعال انگیز تقاریر اور اشتعال انگیز بیانات دیئے تھے ، جس کے بعد اس کے اگلے دن ہی تشدد پھوٹ پڑا۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ وہ ممنوعہ ماؤنواز گروپوز کے سرگرم کارکن تھے۔ بعد ازاں یہ کیس این آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

تلتمبڈےاور شریک ملزم گوتم نولکھا کو بمبئی ہائی کورٹ نے عبوری تحفظ دیا تھا جبکہ ان کی گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہورہی تھی۔

ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی درخواستوں کو مسترد کرنے کے بعد ، دونوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ 17 مارچ 2020 کو ، عدالت عظمی نے ان کی درخواستوں کو مسترد کردیا اور انہیں تین ہفتوں میں سرینڈر کرنےکی ہدایت کی۔ 9 اپریل کو ، سپریم کورٹ نے ان دونوں کو آخری موقع کے ذریعے خودسپردگی کی مہلت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details