اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مسلمان حالات سے مایوس ہونے کے بجائے تعمیر و ترقی کیلئے کام کریں' - etv bharat urdu news

اورنگ آباد کے بیت الیتیم میں منعقدہ جلسہ سے خطا کرتے ہوئے ملی مشاورت کے جنرل سکریٹری مجتبی فاروق نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں کلیدی رول ادا کرکے ہی مسلمان اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔

Dr mohammad ghaus book Development Dynamics of Indian Muslims Issues and trends inaugurated in aurangabad
'مسلمان حالات سے مایوس ہونے کے بجائے تعمیر و ترقی کے لیے کوشش کرے'

By

Published : Oct 14, 2021, 4:26 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں بھارتی مسلمانوں کے اسباب زوال اور حکمت علمی عنوان پر ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلسے میں تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر سکریٹری محمد غوث کی کتاب کا اجرا بھی عمل میں آیا۔

ویڈیو

تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر سکریٹری ڈاکٹر محمد غوث کی اورنگ آباد آمد کی مناسبت سے بیت الیتیم میں بھارتی مسلمانوں کے اسباب زوال اور حکمت علمی عنوان سے ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلسے میں ملت کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر غور و خوض کیا گیا۔

جلسے کی صدارت معروف مفکر ڈاکٹر ارتکاز افضل نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد غوث کی کتاب 'ڈویلپمنٹ ڈائنیمک آف انڈین مسلمز ایشوز اینڈ ٹرینڈز' (Development Dynamics of Indian Muslims Issues and trends) کا اجرا عمل میں آیا۔

ڈاکٹر محمد غوث نے اپنی تقریر میں کتاب کے مشمولات پر تفصیلی روشنی ڈالی، معروف دانشور و ملی مشاورت کے جنرل سکریٹری مجتبی فاروق نے اپنی مدلل تقریر میں مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ حالات سے مایوس ہونے کے بجائے ملک کی تعمیر میں اپنا کلیدی رول ادا کرنے کی جستجو کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details