اورنگ آباد:تحریک اوقاف کے صدر شبیر احمد انصاری نے اورنگ آباد میں منعقدہ پریس کانفریس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ آٹھ سالوں سے اوقاف کی املاک کے تحفظ اور عوامی بیداری کے لیے تحریک اوقاف کام کررہی ہے۔اس سلسلہ میں تحریک اوقاف کے وفد کے مہاراشٹر کے گورنر ودیا ساگر سے وقف جائیداد کے دوسرے سروے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر گورنر نے ریاستی حکومت کواس مطالبہ پر فوری عمل کیاجائے اس طرح کے احکامات دیئے تھے۔
شبیر احمد انصاری نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سابق وزیر اعلی دیویندرفرنڈویس سے ورشا بنگلہ پر وقف آراضی کے دوسرے سرورے اور دیگر مسائل جن میں ریاست میں اوقاف کے دفاتر کے قیام، ملازمین کی بھرتی کا مطالبہ کیاتھا۔ سابقہ وزیر اعلی نے تحریک اوقاف کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے، مہاراشٹر وقف بورڈ پراپرٹی کے دوسرے سروے لیے چھ کروڑ روپیے منظور کیے تھے۔پائلیٹ پروجیکٹ کے طورپر ضلع پونہ اور ضلع پربھنی میں موجود وقف پراٹی کا سروے کرنے کا جی آر جاری کرتے ہوئے اس میں صاف طورپر لکھا تھا۔ کہ یہ سروے دونوں اضلاع میں موجود اوقاف کی پراپرٹی پر جاکر کیاجائے، چاہئے اس پر کسی کا قبضہ ہو یا کورٹ میں کیس چل رہا ہو۔
اس وقت کے اقلیتی امور وزیر ایکناتھ راو کھڑسے نے 13/04/2016اور 07/12/2016کو G.R.نکال کر اس میں واضح طور پر یہ کہا گیا کہ یہ دوسرا سروے کمشنر،سٹلمینٹ کمشنر اور ڈائیریکٹر سٹی سروے پونہ۔ایڈیشنل سروے کمشنراور ایڈیشنل کمشنر پونہ اور پربھنی کوواضح ہدایات دیں کہ (Boots of ground) بذات خودجاکر اس کی پیمائش کریں چائے ان پرناجائز قبضہ ہو یا اس کی کہیں اور جگہ ہو اس کا سروے کیا جائے، اسی طرح ایسی وقف پراپرٹی بھی جوکل میں شامل کرلی گئی ہو ان کا بھی سروے کیاجائے۔
اس سلسلہ میں تحریک نے ریاستی اقلیتی امور کے پرنسپل سیکٹریری شیام یاگڑے سے ملاقات کر اس سروے میں تحریک اوقاف کو بطورمعاون شامل کیاجائے، اس کا طرح کی درخواست کی گئی، جس کو پرنسپل سیکٹریٹری نے قبول کرتے ہوئے منترالیہ میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی جس میں تحریک اوقاف کے وفد کو مدعو کیا۔ ساتھ ہی دوسرے سروے سے متعلق تمام آفسران کو بھی ہدایات دیں کہ وہ بھی میٹنگ میں موجود رہیں۔