اورنگ آباد شہر میں سرگرم تحریک پیام انسانیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔زندگی کے مختلف شعبہ جات میں یہ تنظیم جس انداز میں کام کررہی ہیں ایسی مثالیں کم ہی ملتی ہیں سماجی تانے بانے کو جوڑنے میں تحریک نے غیر معمولی کردار ادا کیا ۔
تحریک پیام انسانیت کا مثالی قدم - etv urdu
ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں تحریک پیام انسانیت تنظیم پچھلے ایک سال سے مستحق اور ضرورتمندوں کی بھوک مٹانے کی کوشش کررہی ہے جِس کے تحت اکیس ہزار راشن کیٹ تقسیم کی گئی اور رمضان کے دوران کیٹ تقسیم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے تحریک کے ذمہ داروں نے یہ عزم کیا ہیکہ شہر میں کوئی بھوکا نا سونے پائے۔
تحریک پیام انسانیت تنظیم پچھلے ایک سال سے راشن کٹ تقسیم کررہی ہے
کورونا وبا کا پہلا مرحلہ ہو یا دوسرا تحریک کی سرگرمیاں مسلسل جاری رہیں۔ پچھلے ایک سال سے راشن کٹ کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ تحریک کے ذمہ داروں نے یہ عزم کیا ہیکہ شہر میں کوئی بھوکا نا سونے پائے۔