اردو

urdu

ETV Bharat / state

جرائم کو روکنے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہئے: انیل دیشمکھ - جرائم

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے سنیچر کے روز ممبئی شہر میں ایک میٹنگ کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور جرائم کی روک تھام کے لیے ٹکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

جرائم کو روکنے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہئے: انیل دیشمکھ
جرائم کو روکنے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہئے: انیل دیشمکھ

By

Published : Jul 25, 2020, 11:43 PM IST

اس موقع پر وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کورونا وائرس اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر پولیس بچن سنگھ نے جلاوطن ملزمان کے لیے پونے سٹی پولیس کی جانب سے بنائے گئے "ایکسٹرا" (ٹریکنگ آف ایکسٹرنیز) ایپ کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس ایپ کے ذریعے شہر بدر کیا گیا مجرم شخص کا شہر میں دوبارہ داخلے اور جرائم کا ارتکاب کرنے سے روکنے کے لیے "ایکسٹرا" (ٹریکنگ آف ایکسٹرینس) کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے ۔

اس ایپ سے جلاوطن مجرموں کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔ کم افرادی قوت سے مجرموں کی موثر نگرانی ممکن ہے۔ شہر بدری کے حکم کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی تعداد کو کم کرنے سے پولیس تفتیشی نظام پر اضافی دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

بچن سنگھ نے کہا کہ پولیس اسٹیشن، جہاں مجرم شہر بدری کے دوران رہتا ہے وہ بھی مذکورہ مجرم کی موثر نگرانی کر سکے گا۔ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس سندیپ پاٹل نے "اسمارٹ پولیسنگ" کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ میٹنگ گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس میں ہوئی۔اس میٹنگ میں پولیس کمشنر کے وینکٹیش ، نائب کمشنر رویندر شسوے، ایڈیشنل کمشنر پولیس ڈاکٹر سنجے شندھے ، رام ناتھ پوکلے ، ڈپٹی کمشنر پولیس بچن سنگھ ، متیش گھٹٹے ، ضلع ایس پی سندیپ پاٹل اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details