ممبئی: پروکیم انٹرنیشنل نے ٹاٹا ممبئی میراتھن کے 18ویں ایڈیشن کے رجسٹریشن کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میراتھن کے لیے رجسٹریشن 11 اگست 2022 کو صبح 7:00 بجے 'ٹاٹا ممبئی میراتھن ڈاٹ پروکیم ڈاٹ ان' پر شروع کیاجائے گا۔ یہ تمام ورچوئل رن کیٹیگریز کے لیے بھی کھلا رہے گا۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ ٹاٹا ممبئی میراتھن شہر کی شان، لچک اور مسابقتی جذبے کی علامت ہے۔ ٹی ایم ایم وبائی مرض کے بعد واپسی کر رہی ہے اور یہ نہ صرف دوڑنے والوں کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے دلچسپ خبر ہے۔ اس تقریب کی میزبانی کرنا اور دنیا کو اپنی دہلیز پر خوش آمدید کہنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔