اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا ویکسین کی تقسیم کے لئے ٹاسک فورس کی تشکیل - مہاراشٹر میں کورونا وائرس

ٹاسک فورس کو وزیر اعلی کی دی گئی ہدایات کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے، جس میں ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے خزانہ، پبلک ہیلتھ کے پرنسپل سکریٹری، میڈیکل ایجوکیشن کے سکریٹری، صحت خدمات کے کمشنر، میڈیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اور ڈاکٹر کو شامل کیا گیا ہے۔

کورونا ویکسین کی تقسیم کے لئے ٹاسک فورس کی تشکیل
کورونا ویکسین کی تقسیم کے لئے ٹاسک فورس کی تشکیل

By

Published : Nov 24, 2020, 11:32 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ویکسین کی تقسیم کے لئے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے چیف سکریٹری کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

اس ٹاسک فورس کو وزیر اعلی کی دی گئی ہدایات کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے۔ جس میں ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے خزانہ، منصوبہ بندی، پبلک ہیلتھ کے پرنسپل سکریٹری، میڈیکل ایجوکیشن کے سکریٹری، صحت خدمات کے کمشنر، میڈیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اور ڈاکٹر کو شامل کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی اسس ٹاسک فورس میں ششانک جوشی کے ساتھ ساتھ جے جے اور کے ای ایم اسپتال کا عملہ اور سماجی ادویات کے محکموں کے کلیدی ممبر بھی ہوں گے۔

اس ٹاسک فورس سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ ویکسین اسٹوریج اور تقسیم کے نظام کے لئے کولڈ چین کا تعین کرے گی اور ویکسین کے آخری مراحل تک لوازمات کا بھی تعین کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details