آل انڈیا ایجوکیشن موومنٹ All India Education Movement کے تعلیمی کارواں کی آمد کی مناسبت سے اورنگ آباد کے اقرا اردو ہائی اسکول میں جلسے کا انعقاد ہوا۔اس جلسے سے تعلیمی کارواں کے ماہرین نے خطاب کیا۔
آل انڈیا ایجوکیشن موومینٹ کا تعلیمی کارواں ملک گیر دورے پر اورنگ آباد پہنچا اورنگ آباد میں کارواں کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔
اقرا اردو ہائی اسکول میں منعقدہ تقریب میں کارواں کے ذمہ داروں نے قومی سطح پر طلبا اور اداروں کو درپیش مسائل اور چلینجز کا ذکر کیا اور کس طرح سے ان مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔
تعلیمی بیداری کارواں کی اورنگ آباد آمد، ماہرین تعلیم کا اظہار خیال اس پر روشنی ڈالی، تعلیم کے ذریعے ہی معاشرے کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور کارواں کا بنیادی مقصد اسی پیغام کو عام کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہیکہ کورونا وبا کے دوران بدلتی قدروں اور بدلتے تقاضوں کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان تعلیمی شعبے کو ہوا ہے ، طلبا وطالبات تعلیم سے پوری طرح کٹ چکے ہیں ، پچھلے دو برسوں میں ایک طرح سے تعلیمی خلا پیدا ہوگیا ہے، حکمت اور دور اندیشی سے اس خلا کو پر نہیں کیا گیا تو پوری قوم کو اس کا خمیازہ بھگتا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی کارواں کے ذریعے عوام میں تعلیمی بیداری
21 تعلیمی ماہرین پر مشتمل آل انڈیا ایجوکیشن موومنٹ کا یہ چودھواں تعلیمی بیداری کارواں ہے۔ جو ملک گیر دورے پر ہے، دورے کا آغاز دہلی سے ہوا اور اختتام بیدر میں ہوگا۔
کارواں کے ذمہ داروں کے مطابق پچھلی تین دہائیوں سے تعلیمی کارواں ملک کے کونے کونے پہنچ رہا ہے تاکہ قومی سطح پر اقلیتوں میں تعلیمی شعور کو بیدار کیا جاسکے۔