ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں مقامی سطح پر آل مالیگاؤں ہائی اسکول کے درمیان تعلیمی، دینی، ثقافتی اور کھیل کود کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ایس آئی او (اسٹوڈنس اسلامک آرگنائزیشن) مالیگاؤں کی جانب سے 14 اور 15 دسمبر 2019 کو مالیگاؤں ہائی اسکول میں 'ٹیلینٹ فیسٹیول' کا انعقاد کیا گیا ۔ اس مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات بروز سنیچر 28 دسمبر 2019 کو رات 8 بجے حج ٹریننگ سینٹر ہال اسکول نمبر ایک میں منعقد کی گئی۔
تقریب تقسیم انعامات کی صدارت امیر جماعت اسلامی عبدالعظیم فلاحی نے کی اور طلبا سے خطاب بھی کیا۔ مہمانان خصوصی کے طور پر روزنامہ مدیر حارث نذر، قاری رضوان، عبدالعزیز، کاشف سمن، زاہد امین، عمار ہداہی اور جنید سہارا نے شرکت کی۔ نطامت کے فرائض کو سیف الرحمن نے بخوبی نبھایا۔
مالیگاؤں ٹیلینٹ فیسٹیول میں دو کیٹیگری بنائی گئی تھی۔ گروپ اے میں جماعت ساتویں سے آٹھویں اور گروپ بی میں جماعت میں نویں سے دسویں تک تھی۔ انعامات کی تفصیل اس طرح ہیں۔
مسابقہ قرات
گروپ اے
پہلا انعام : مومن ذیشان محمد سلطان (مالیگاؤں ہائی اسکول)
دوسرا انعام: محمد عمرین لئیق احمد (مالیگاؤں ہائی اسکول)
گروپ بی
پہلا انعام: مومن محمد آصف محمد شعیب( مالیگاؤں اسکول)
دوسرا انعام: محمد حزیفہ نزیر احمد(سردار ہائی اسکول)