مالیگاؤں میں جامعہ ابوالحسن علی ندویؒ کے سالانہ جلسۂ تکمیل قرآن میں مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی Sayyid Bilal Abdul Hai Hasaniنے ملک کے موجودہ نفرت انگیز حالات اور مسلمانوں کے کردار جیسے موضوعات پر باتیں کیں۔
مولانا موصوف نے کہا کہ 'حجاب ایک انسانی ضرورت ہے اور مذہبی تعلیمات کے مطابق ہر انسان حجاب کرتا ہے تقریباً ہر مذہب میں حجاب کی تعلیم دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ذات کے ہندو اور دیگر مذاہب کے لوگ آج بھی کچھ نہ کچھ حجاب کرتے ہیں لیکن ایک خاص مقصد کے تحت حجاب معاملے کو ہوا دی جارہی ہے ایسے میں مسلمانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔