دوست کی سالگرہ میں تلوار کے ساتھ رقص کرنا ایک نوجوان کے لیے مہنگا پڑ گیا۔ اس ضمن میں مقامی پولس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو تلوار کے ساتھ حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر ایک دوسرا نوجوان فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
جنسی پولس اسٹیشن سے موصولہ تفصیلات کے مطابق 12 دسمبر کو کراڑ پورہ پانی کی ٹنکی کے قریب واقع میدان میں ریاض نام کے شخص کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اس کے دو دوست مدثر عبد الخالق اور الیاس تلوار کے ساتھ رقص کر رہے تھے ۔