اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملزم کی مدد کے الزام میں پولیس اہلکار معطل

ممبئی میں 50 کروڑ کی دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی مدد کرنے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا، اس کی رپورٹنگ کرنے والے ای ٹی وی بھارت کے نمئندے سے پولیس اور ملزم نے دوران رپورٹنگ رخنہ اندازی کی ۔

By

Published : Apr 17, 2019, 8:23 PM IST

ملزم کی مدد کے الزام میں پولیس اہلکار معطل

ممبئی میں قریب 50 کروڑ کی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار بلڈر یوسف لکڑاوالا کو آج 3 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔عدالت میں پیشی کے دوران آج لکڑاوالا گینگ کے غنڈے بڑی تعداد میں کورٹ میں موجود تھے جنہیں ممبئی پولیس نے وہاں سے بھگا دیا۔

ملزم کی مدد کے الزام میں پولیس اہلکار معطل

سفید پوشوں کی بھیڈ میں شامل انڈر ورلڈ ڈان اور بلڈر یوسف لکڑاوالا کو ممبئی کی اکنامک آفنس ونگ نے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے اسے پھر سے پولیس حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔

عدالت کے اس حکم کے بعد لکڑا والا گینگ کے ممبر ناراض ہوگئے اور عدالت کے احاطے میں گینگ کے سرگرم ممبر جمع ہونے لگے۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ممبئی پولیس کی گرفت میں آئے ملزم یوسف لکڑاوالا کی پیشی کے دوران ویڈیو گرافی کرنے کی کوشش کی۔

لیکن یہاں حیرانی تب ہوئی جب لکڑاوالا گینگ اور ممبئی پولیس کے جوان بھی ویڈیو گرافی کرنے پر مزاحمت کرنے لگے پولیس محکمہ کا ساتھ جیسے ہی لکڑاوالا گینگ کو ملا تو ان کی بھی ہمت بڑھ گئی اور گینگ کے دوسرے ممبر نے نمائندے کے موبائل کیمرے کی طرف لپکے اور موبائل چھیننے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ لکڑاوالا سے اسی کام کے چکر میں ممبئی اکنامک آفنس ونگ کے ایک پولیس اہلکار کو گزشتہ روز معطل کر دیا گیا ہے۔کیوں کہ اس نے کروڑوں روپے کی دھوکہ دھی کے الزام میں گرفتار لکڑاوالا کو پولیس حراست میں وی آئی پی سہولتیں مہیا کی تھیں۔

اب اس واردات کے بعد دیکھنے والی بات ہوگی کیا صحافیوں کو سنگین مجرموں کی ویڈیو گرافی کرنے سے پولیس اسی طرح سے مزاحمت کرے گی یا میڈیا کو رپورٹنگ کرنے کے جرم میں ملزموں کو خوش کرنے کے لیے ان پر روک لگاتی ہے۔ اور

ABOUT THE AUTHOR

...view details