سشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے باندرہ علاقے میں اکیلے رہتے تھے جہاں انہوں نے کل خودکشی کر لی جبکہ ان کے والد ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں رہائش پذیر تھے اور آج وہ ممبئی پہنچے ہیں۔
سشانت سنگھ کے والد ممبئی پہنچے - ممبئی
معروف بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز باندرہ میں واقع اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی تھی جبکہ ان کے والد پٹنہ سے آج ممبئی پہنچے۔
سشانت سنگھ کے والد
سشانت سنگھ کے والد کوپر ہسپتال پہنچے جہاں اداکار کی لاش رکھی گئی ہے اور کچھ ہی دیر میں سشانت کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔
اس کے علاوہ فارنسک جانچ کی تین رکنی ٹیم بھی سشانت سنگھ راجپوت کے گھر پہنچ گئی اور اداکار کی موت کی تفتیش کر رہی ہے