واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم سٹار سشانت سنگھ راجپوت کی ممبئی میں آج آخری رسوم ادا کی جائے گی، یہ اطلاع سشانت کے فیملی فرینڈ نشانت جین نے دی ہے۔
بہار کے رہنے والے بالی وڈ فلم سٹار سشانت سنگھ راجپوت نے کل اتوار کے دن ممبئی میں خود کشی کرلی تھی، اس خبر سے نہ صرف ان کے چاہنے والے بلکہ بالی وڈ اور سیاست کے لوگ بھی حیران ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے آخری رسوم میں شامل ہونے کے لیے آج صبح 11.20 کی فلائٹ سے ان کے والد، رکن سمبلی نیرج ببلو سمیت دو دیگر اراکین ممبئی جائیں گے۔
سشانت سنگھ راجپوت کی آج ممبئی میں آخری رسوم ادا کی جائے گی، جس میں پٹنہ سے ان کے والد کے کے سنگھ اور چچا زاد بھائی اور سپول سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نیرج کمار ببلو کے ساتھ دو دیگر صبح 11.20 بجےکی فلائٹ سے ممبئی جائیں گے۔
واضح رہےکہ سشانت سنگھ کی ماں کا انتقال سنہ 2002 میں ہوگیا تھا، اس کے علاوہ ان کی چار بہنیں ہیں، جس میں سے ایک میتو سنگھ ریاستی سطح کی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔