ملزم کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کے پاس سے کسی بھی طرح کی منشیات برآمد نہیں ہوئی حالانکہ نارکوٹک کنٹرول بیورو نے ریمانڈ ایپلیکیشن میں یہ ظاہر کیا ہے کہ زید کے پاس درہم اور امریکی ڈالر کی شکل میں کئی لاکھ روپے ضبط کئے گئے ہیں اور یہ رقم منشیات کی خرید و فروخت سے حاصل کی گئی ہے جسکی جانچ ضروری ہے۔
سشانت سنگھ کیس: ملزم زید نارکوٹک کنٹرول بیورو کی تحویل میں - سشانت سنگھ راجپوت
نارکوٹک کنٹرول بیورو نے سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں گرفتار زید نامی شخص کو منشیات سپلائی کرنے کے معاملے میں ممبئی کی قلعہ کورٹ میں سے پیش کیا، جہاں کورٹ نے ملزم کو 9 ستمبر تک نارکوٹک کنٹرول بیورو کی تحویل میں بھیج دیا۔
NCB
نارکوٹک کنٹرول بیورو نے اپنی جانچ میں یہ ظاہر کیا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں ممبئی میں نشہ آور اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کا بڑا نیٹ ورک سرگرم ہے۔
فی الحال نارکوٹک کنٹرول بیورو زید کے پاس سے برآمد روپے کے بارے میں پتہ لگا رہی ہے کہ آخر یہ پیسے اس کے پاس کہاں سے آئے کیونکہ زید کے علاوہ جن لوگوں کو نارکوٹک کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا ہے اُن کے پاس سے منشیات ضبط کی گئی ہے جن کا زید سے تعلق ہے۔