اردو

urdu

ETV Bharat / state

سشانت سنگھ کیس: ممبئی پولیس، سی بی آئی کے ساتھ تعاون کررہی ہے: وزیر داخلہ - bollywood

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ ممبئی پولیس سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے کی جانچ میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔

anil deshmukh
anil deshmukh

By

Published : Sep 5, 2020, 8:18 PM IST

انل دیشمکھ نے کہا کہ سی بی آئی کی ٹیم معاملے کی جانچ کے سلسلہ میں گزشتہ 20 اگست سے ممبئی میں ہے۔ اس سے پہلے معاملے کی تحقیقات ممبئی پولیس کررہی تھی لیکن اب ممبئی پولیس سی بی آئی کا مکمل تعاون کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ 14 جون کو ممبئی کے مضافاتی علاقے باندرہ میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں ملے تھے اور ممبئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی تھی۔

تاہم سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو اس ہائی پروفائل معاملہ کی تحقیقات کا کام اپنے ہاتھ میں لینے کا حکم دیا تھا۔ اس کے دو دن بعد سی بی آئی نے جانچ کا کام شروع کردیا۔ اس معاملہ نے اتنا طول پکڑ لیا تھا کہ مہاراشٹر اور بہار حکومتوں کے مابین تلخی آگئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details