انل دیشمکھ اور مہاراشٹر حکومت کی عرضیاں جج سنجے کشن کول اور جج ہیمنت گپتا کی بنچ کے سامنے آج سماعت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ انل دیشمکھ کے علاوہ مہاراشٹر حکومت نے بھی اس معاملے میں بامبے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔
مہاراشٹر: انل دیشمکھ کی عرضی پر سماعت آج
بامبے ہائیکورٹ کے ذریعے بدعنوانی کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) جانچ کی ہدایت دینے کے باوجود سپریم کورٹ مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ اور ریاستی حکومت کی عرضیوں پر آج سماعت کرے گا۔
مہاراشٹر: انل دیشمکھ کی عرضی پر سماعت آج
بامبے ہائی کورٹ نے انل دیشمکھ کے خلاف ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کے بدعنوانی کے الزامات کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے جو عرضداشت داخل کی تھی اس کے مطابق سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے مبینہ طور پر ایک معطل معاون پولیس انسپکٹر سچن وازے کو ہر ماہ 100 کروڑ روپے وصولی کا حکم دیا تھا۔ اس انکشاف کے بعد ریاست سمیت ملک بھر میں اس پر بحث شروع ہوگئی تھی۔