اردو

urdu

ETV Bharat / state

انل دیشمکھ کو سُپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی - انل دیشمکھ

سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمُکھ کو فوجداری کارروائی سے تحفظ کے حوالے سےعبوری راحت دینے سے انکار کردیا۔

anil deshmukh
anil deshmukh

By

Published : Aug 16, 2021, 7:30 PM IST

جسٹس اے ایم کھانوِلکر، جسٹس کرشن مراری اور جسٹس وی رام سبرامنیم کی ڈویژن بینچ نے انل دیشمکھ کو عبوری راحت دینے سے انکار کردیا۔ تاہم عدالت عظمیٰ نے انہیں ضابطہ فوجداری (Code of Criminal Procedure) کے تحت راحت پانے کے لیے مناسب فورم سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی۔

انل دیشمکھ نے عدالت عظمیٰ میں عرضی دائر کرکے اپنے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

انل دیشمکھ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کرکے اپیل کی تھی کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج کیے گئے فوجداری مقدمے میں کسی بھی قسم کی کارروائی سے انہیں تحفظ دیا جائے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details