اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: 27 نومبر کو اکثریت ثابت کرنے کا حکم - مہاراشٹر سیاسی بحران پر فیصلہ محفوظ

مہاراشٹر میں سیاسی بحران پر جاری رسہ کشی کے دوران سپریم کورٹ نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے فڑنویس حکومت کو کل شام پانچ بجے تک اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس کی براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔

مہاراشٹر سیاسی بحران پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آج
مہاراشٹر سیاسی بحران پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آج

By

Published : Nov 26, 2019, 8:38 AM IST

Updated : Nov 26, 2019, 10:46 AM IST

ریاست مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے بعد شیوسینا، این سی پی اور کانگریس نے مشترکہ طور پر دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کی حلف برداری کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

سپریم کورٹ نے مہاراشٹر سیاسی بحران پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ، سپریم کورٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو 27 نومبر کی شام پانچ بجے تک فلور ٹیسٹ کرنے کا حکم دیا ساتھ ہی اس پورے معاملے کی براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

گذشتہ روز جسٹس این وی رمن،جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس سنجیو کھنہ کی خصوصی بینچ نے سبھی متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد کہا تھا کہ وہ منگل کو صبح ساڑھے دس بجے اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

شیوسینا این سی پی کانگریس اتحاد نے جلد ہی فلور ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا جبکہ مہاراشٹر حکومت نے عدالت سےاس کےلئے کم ازکم 14دن دینے کی اپیل تھی۔

Last Updated : Nov 26, 2019, 10:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details