سنی دیول آج مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ماتر بھومی فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ وندے ماترم پروگرام میں شرکت کے لیے ناگپور پہنچے جہاں پر آر ایس ایس کے رکن رویندر بوکارے نے ان کا استقبال کیا۔
سنی دیول کے ہمراہ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ اور بی جے پی کے تجربہ کار رہنما نتن گڈکری بھی موجود تھے۔
اس دوران ، سنی دیول نے اسمرتی مندر کے کارکنان سے بات کی اور مندر کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی۔
سنی دیول کا آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر کا دورہ، ویڈیو اس دوران سنی دیول نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ آزادی کتنی مشکل سے ملی ہے اور ہمیں مجاہدین آزاد کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے ملک کے لیے جانیں قربان کی تھیں۔
بیرو رپورٹ ای ٹی وی بھارت