مالیگاؤں: یوم آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے آزادی کا امرت مہوتسو منائے جانے کے پروگرام کے تحت 13 سے 15 اگست کے درمیان ہر شہری کو اپنے اپنے گھر کی چھت، تمام سرکاری نیم سرکاری و پرائیویٹ اداروں کوآپریٹیو ادارے، تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے ساتھ لائبریری، صحافیوں کے دفتروں وغیرہ پر پرچم لہرانا ہوگا۔ ترنگا پرچم کی فراہمی کیلئے کارپوریشن نے چاروں وارڈ کمیٹیوں اور محکمہ متفرق ٹیکس وصولی میں نظم کیا ہے۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav
اس سلسلے میں آزادی کا امرت مہوتسو کے ضلع سطح کے افسران کی جانب سے ہر گھر ترنگا مہم کے تحت مالیگاؤں ایم ایس جی کالج میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں پرانت آفیسر، تحصیلدار اور میونسپل کارپوریشن کے افسران سمیت شہر کی تمام اردو، مراٹھی اور انگلش میڈیم اسکولوں کے ذمہ داران کو مدعو کیا گیا۔ Har Ghar Tiranga Campaign in Malegaon