اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: ایم پی ایس سی امتحان منسوخ، طلبا کا احتجاج

کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے مہاراشٹر حکومت نے مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) کے امتحان منسوخ کر دیا جس کے بعد طلبا سڑکوں پر آگئے۔

students protest
students protest

By

Published : Mar 11, 2021, 8:39 PM IST

ایم پی ایس سی امتحان منسوخ ہونے کے بعد اورنگ آباد میں طلباء سڑکوں پر آگئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

طلباء سڑکوں

گزشتہ کئی دنوں سے مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جس کے سبب ریاستی حکومت نے ایم پی ایس سی امتحانات منسوخ کر دیئے۔

امتحانات منسوخ ہونے کے اعلان کے بعد اورنگ آباد سمیت ریاست بھر میں میں ایم پی اے سی مسابقتی امتحانات میں حصہ لینے والے طلباء نے احتجاج کیا۔

اورنگ آباد کے جیوتی باپُھلے چوک پر ایم پی ایس سی امتحان میں شریک ہونے والے سینکڑوں طلباء و طالبات نے راستہ روکو احتجاج کیا اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ ایم پی ایس سی امتحان 14 مارچ کو منعقد ہونے والے تھے لیکن کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب امتحان منسوخ کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details