اورنگ آباد :ریاست مہاراشٹر اورنگ آباد شہر میں واقع اردو اسکولوں اور شہر کے بائجی پورہ علاقے میں واقع اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری کے طلباء نے ورلڈ پوسٹل ڈے منایا جس میں طلبہ کو پوسٹل محکمہ کی اہمیت سے واقف کروایا.Students Celebrates Postal Day In Aurangabad In Maharashtra
موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی کے آنے کے بعد پوسٹل سروسز کا چلن کم ہوگیا ہے لہذا پوسٹل محکمہ کی اہمیت اور اس کی خدمات کو طلبہ سے متعارف کروانے کی غرض سے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے بانی مرزا عبدالقیوم ندوی نے اورنگ آباد شہر میں موجود اردو اسکولوں اور لائبریری میں کتب بینی کے لئے آنے والے بچوں کے ساتھ ورلڈ پوسٹ ڈے منایا اور طلباء میں ایک ہزار پوسٹل کارڈ تقسیم کئے۔