اورنگ آباد کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے سامنے ایم آئی ایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ دیا گیا اس مظاہرے میں دیگر تنظیموں نے بھی حصہ لیا اور اس موقع پر رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے این آر سی کے خلاف تحریک کو با اثر بنانے کے لیے نوجوانوں سے راستے پر اترنے کی اپیل کی ہے ۔
دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ واقعے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے بامو یونیورسٹی میں متعدد طلبا تنظیموں نے مظاہرہ کیا گیا اور طلبأ و طالبات نے وزیر داخلہ اور مرکزی حکومت کی پالیسی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے دہلی پولیس کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
سی اے اے کی مخالفت میں طلبأ تنظیموں کا احتجاج این آر سی کے خلاف اورنگ آباد میں یہ پہلا مظاہرہ کہا جاسکتا ہے جس میں مسلم طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے این آر سی کو ملک کے خلاف بتایا اور طلبا وطالبات سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر لڑنے کے بجائے اپنے حق کے لیے راستوں پر اترے کیونکہ یہ معاملہ ملک کی سالمیت سے جڑا ہے ۔
این آر سی کے کی مخالفت کے سلسلے میں شہر میں میٹنگوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، 20 دسمبر کو ایم آئی ایم نے ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے اسی طرح مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے 27 دسمبر کو کل جماعتی ریلی نکالی جارہی ہے۔