اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aurangzeb Tomb Row: اورنگ زیب کے مزار پر سخت سیکوریٹی انتظامات

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں اورنگ زیب کے مزار پر کچھ روز قبل اکبرالدین اویسی نے حاضری دی تھی جس کے بعد سے اورنگ زیب کے مزار سرخیوں میں ہے۔ Aurangzeb Tomb Row

اورنگ زیب کے مزار پر سخت سیکوریٹی انتظامات
اورنگ زیب کے مزار پر سخت سیکوریٹی انتظامات

By

Published : May 18, 2022, 9:41 AM IST

اورنگ آباد:اورنگ آباد کے خلدآباد شریف میں واقع شہنشاہ اورنگ زیب کے مزار پر کچھ روز قبل مجلس اتحادالمسلمین کے رہنما اکبر اویسی نے حاضری دی تھی اور پھول چڑھایا تھا، جسے لیکر ایک تنازعہ پیدا ہوگیا اور ملک بھر میں اس معاملہ پر سیاست کی جارہی ہے۔ اسی دوران محکمۂ آثار قدیمہ اور پولیس کی جانب سے خلد آباد میں واقع اورنگ زیب کے مزار پر سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔ Strict security arrangements at Aurangzeb's shrine

اورنگ زیب کے مزار پر سخت سیکوریٹی انتظامات

اورنگ زیب کے مزار پر تنازعہ کے پیش نظر خلد آباد میں واقع اورنگ زیب کے مزار کے احاطہ میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا اور سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا ہے تاکہ یہاں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اطلاعات کے مطابق بعض شرپسندوں نے اورنگ زیب کے مزار کو توڑنے کی دھمکی بھی دی ہے جس کے بعد وہاں سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حالیہ دنوں میں اکبر اویسی کے اورنگزیب کے مزار پر جا کر پھول چڑھانا سرخیوں میں آگیا تھا جس پر پورے ملک میں سیاست ہونے لگی کئی ساری ایسی بھی تنظیمیں ہیں جو اورنگزیب کے خلاف ہیں اور انہوں نے دھمکیاں بھی دی تھیں کہ اورنگزیب کی قبر کو توڑا جائے گا اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے محکمۂ آثار قدیمہ اور اورنگ آباد پولیس کی طرف سے اورنگ زیب کے مزار پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی وائرل ہو رہی ہے کہ اورنگ زیب کے مزار کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details