ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے معاملے میں مسلسل ہو رہے اضافے کے باعث انتظامیہ نے سخت ترین لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اورنگ آباد ضلع کلکٹر کے اچانک اعلان سے عوام میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے زبردستی دکانیں بند کروا دی ہے۔ فی الحال شہر میں کرفیو جیسے حالات نظر آرہے ہیں۔
اورنگ آباد میں آج سے 30 اپریل تک سخت ترین لاک ڈاؤن اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر نے اعلان کیا ہے کہ یہ سخت ترین لاک ڈاؤن پانچ اپریل سے تیس اپریل تک نافذ رہے گا۔
اورنگ آباد میں آج سے 30 اپریل تک سخت ترین لاک ڈاؤن لاک ڈاؤن کے اچانک اعلان سے کچے مال کا کاروبار کرنے والوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، بیرون شہر سے آنے والے تاجروں کو اپنا مال واپس لے جانا پڑا۔ شہر میں پوری طرح سے کرفیو جیسا ماحول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسجدالحرام میں نماز، عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے لئے اجازت نامے لازمی
ضلع کلکٹر کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔