مالیگاؤں:مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں این سی پی رہنما آصف شیخ کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں انہوں نے موجودہ شہری حالات اور راج ٹھاکرے پر تنقید کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آصف شیخ نے کہا کہ سَپت شرنگی گڑھ کی یاترا میں خاندیش بھر برادران وطن شہر مالیگاؤں سے گزرتے ہوئے جاتے ہیں جس کا مالیگاؤں کی عوام خاص طور پر مسلمانوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا جاتا ہے۔ یہ روایت برسوں سے پُرامن طور پر ہندو۔مسلم اتحاد کی علامت مانی جاتی رہی ہے لیکن رواں برس شرپسندوں نے اس یاترا کو مذہبی جنونی روپ دے کر شہر کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی۔
'دو فرقوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے'
گزشتہ روز مالیگاؤں میں سماج دشمن عناصر کے ذریعے قرفہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس پر مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے پریس کانفرنس لے کر سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ Strict Action Should be Taken Against Anti-Social Elements
آصف شیخ نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کی جانب سے لی جانے والی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں میں دیوی کی یاترا پر کوئی پتھراؤ نہیں ہوا بلکہ سماج دشمن عناصر نے پتھراؤ کا بہانہ کر کے اس دن چھاؤنی پولیس اسٹیشن کے پاس احتجاج کیا اور دو فرقوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی۔ Attempt to Spoil the Communal Harmony in Malegaon مالیگاؤں شہر کے ہندو۔مسلم عوام سے اپیل کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ آپس میں مل جل کر اتحاد و بھائی چارگی کے ساتھ زندگی بسر کریں۔ آصف شیخ نے پولیس انتظامیہ سے شہر کے ماحول کو خراب کرنے والے سماجی دشمن عناصر پر سخت کارروائی اور جلد از جلد انہیں بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا جب کہ اس دوران انہوں نے راج ٹھاکرے کے اذان مخالف بیان پر ہدف تنقید کرتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا۔