ممبئی:برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بھنڈی بازار میں جاری 'سیفی برہانی اَپلفٹمنٹ ٹرسٹ پروجیکٹ' (ایس بی یو ٹی) کے تحت جاری ’کلسٹر ری ڈیولپمنٹ‘ کے تعمیراتی کام پر روک لگادی ہے۔ بی ایم سی نے نوٹس میں کہا ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی میں جاری کی گئی ہدایت پر اس پروجیکٹ میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کے لیے ’اسٹاپ ورک نوٹس‘ جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس 'بلڈنگ پروپوزل (بی پی) ڈپارٹمنٹ' کے ایگزیکٹیو انجینئر راجیش ڈھولے نے سنیچر کو جاری کیا ہے۔ Stop Work Notice Issued To SBUT Project
بی ایم سی کی جانب سے اسٹاپ ورک نوٹس دیئے جانے کے بعد یہاں پر چلنے والے از سر نو تعمیراتی کام کو پوری طرح سے روک دیا گیا ہے۔ ایس بی یو ٹی کی جانب سے یہ تحریری بیان جاری کیا گیا ہے کہ محکمہ بی ایم سی کی جانب سے اسٹاپ ورک نوٹس جاری کئے جانے کے بعد ہم نے علاقے میں از سر نو تعمیراتی کام پر روک لگا دی ہے۔ انہوں نے اپنے تحریری بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ یہاں مقیم ہزاروں مکینوں کے لئے از سر نو تعمیراتی کام جاری تھا اور اس کے لئے ایس بی یو ٹی ہر طرح کی اجازت یا قانونی طریقے سے ہی کام کرتا ہے ہم پوری طرح سے حکومت اور محکمہ بی ایم سی کے ساتھ تعاؤن کرتے ہیں۔ Stop Work Notice Issued To SBUT Project