شبینہ جنوبی ممبئی کی رہائشی ہیں، کچھ دنوں قبل جب وہمحمد علی روڈ پر خریداری کے لئے پہنچیں تو یہاں ان کا موبائل چوری ہو گیا۔
انہوں نے اس کی اطلاع مقامی پولیس تھانے پایدھونی کو دی جہاں پولیس نے معاملہ درج کیا اور جانچ شروع کر دی۔
اچانک ایک دن انھیں تھانے سے کال موصول ہوئی اور کال کرنے والے پولیس کے جوان نے کہا کہ آپکا فون مل گیا ہے اور اب آپ کو آپ کا فون ریاست کے وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں آپ تک پہنچے گا۔
مسروقہ چیزیں مالکان کو واپس، مالکان کے چہرے کِھلے ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے گزشتہ برس ممبئی پولیس کے تعلق سے کہا تھا کہ ممبئی پولیس کے آٹھ ہزار جوان کورونا جیسی مہلک بیماری کے شکار ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی ڈیوٹی میں لاپرواہی نہیں برتی۔ وہ ہمہ وقت مستعد رہے۔
کئی لوگوں نے ممبئی پولیس کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ ان میں سشانت سنگھ راجپوت کا معاملہ قابل ذکر ہے۔
مسروقہ چیزیں مالکان کو واپس، مالکان کے چہرے کِھلے جلد ہی سی بی آئی اس معاملے کو لیکر حقیقت سب کے سامنے لائے گی۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ممبئی پولیس کو مبارکباد دی اور ان کے ذریعہ کورونا جیسی مہلک بیماری کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر چین اسنیچنگ، موبائل چوری، نقدی چوری ہونے والے تین سو معاملات جنہیں پولیس نے حل کیا اور چوری کے سامان برآمد ہونے کے بعد ان کے مالکان کے حوالے کیا جو اس کی برامدگی سے نا امید ہوچکے تھے۔