اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسٹیل اور لوہے کی صنعت بری طرح سے متاثر

دھات اور اسٹیل مارکیٹ بھی کورونا وائرس کا شکار ہے۔ دھات اور اسٹیل مارکیٹ، جس کا کاروبار 70 ہزار کروڑ روپے ہے، پچھلے 2 ماہ سے بند ہے۔ "ماسما" ، "میٹل اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن" اس مارکیٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ریاست کے وزیر اعلیٰ سے اپیل کر رہی ہے۔

اسٹیل اور لوہے کی صنعت بری طرح سے متاثر
اسٹیل اور لوہے کی صنعت بری طرح سے متاثر

By

Published : Jun 5, 2020, 7:01 PM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو چکا ہے۔ اس سے دھات اور اسٹیل مارکیٹ پر بہت برا اثر ہوا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

گزشتہ دو ماہ سے بند ہونے کے بعد میٹل اینڈ اسٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے درخواست کی ہے۔

کیونکہ اس صنعت سے سالانہ 70 ہزار کروڑ کا ٹرن اوور ہے اور اس سے ایک لاکھ سے زائد مزدوروں کی روزی روٹی چلتی ہے ۔

ملک میں اسٹیل اور لوہے کی کتنی اہمیت ہے یہ ہر ایک کو معلوم ہے، ونٹیلیٹر سے لیکر ہر جگہ ان دھاتوں کا استعمال ہوتا ہے۔

اس صنعت کے بند ہونے کے بعد کاروباری بھی بری طرح سے پریشان ہیں کیونکہ کاروبار ٹھپ ہونے کے بعد اس کاروبار سے منسلک لوگوں کا لاکھوں کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔

ہاتھ گاڑی پر کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑیاں کھڑی ہیں۔ کاروباریوں سے لیکر مزدور اور ان کے اہل خانہ کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

اب صنعت کاروں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ وہ اس کا کوئی خاطر خواہ حل نکالیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details