اردو

urdu

Maharashtra Day Celebration یوم مہاراشٹر کے موقعے پر وزیر سندیپن بھومرے کے ہاتھوں پرچم کشائی

اورنگ آباد پولس کمشنر دفتر کے دیواگیری میدان میں یوم مہاراشٹر کے موقعے پر منعقدہ تقریب کے دوران ریاستی وزیر سندیپن بھومرے نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقعے پر وزیر سندیپن بھومرے کے ہاتھوں محکمہ پولیس کے افسران کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

By

Published : May 1, 2023, 8:22 PM IST

Published : May 1, 2023, 8:22 PM IST

یوم مہاراشٹر کے موقع پر وزیر سندیپن بھومرے کے ہاتھوں پرچم کشائی
یوم مہاراشٹر کے موقع پر وزیر سندیپن بھومرے کے ہاتھوں پرچم کشائی

یوم مہاراشٹر کے موقع پر وزیر سندیپن بھومرے کے ہاتھوں پرچم کشائی

اورنگ آباد: ہر سال کی طرح امسال بھی یکم مئی کو یوم مہاراشٹر اور یوم مزدور کے طور پر منایا گیا۔ اس موقعے پر پوری ریاست میں سرکاری دفاتر پر ترنگا لہرایا گیا اور مختللف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ریاستی وزیر سندیپن بھومرے نے صبح آٹھ بجے اورنگ آباد پولیس کمشنر دفتر کے احاطے میں واقع دیوگری میدان میں پہنچ کر قومی پرچم لہرایا۔ اس موقعے پر ڈیویژنل کمشنر، ضلع کلکٹر، ایم پی، ایم ایل اے سمیت شہر کے سینئر پولیس افسران، ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران محکمہ پولیس کی جانب سے خصوصی پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یوم مہاراشٹر کی تقریب کے موقعے پر ریاستی وزیر سندیپن بھومرے نے پولیس افسران اور ملازمین کی ہمت افزائی کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا۔ ریاستی وزیر سندیپن بھومرے نے کہا کہ اس سال بن موسم بارش کی وجہ سے سینکڑوں کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس پر انہیں بے حد افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ajit Pawar in Maharashtra Politics اجیت پوار اپنے مستقبل کا جلد فیصلہ کریں گے، سنجے شرساٹ

ریاستی وزیر سندیپان بھومرے نے کہا کہ کسان ہماری ریاست کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ہماری حکومت ان کسانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ کسانوں کی ہمہ جہت ترقی اور بہبود کے لئے مختلف اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سال کے خریف سیزن کے لئے کسانوں کو بروقت فصل قرض فراہم کریں۔کسانوں کے نقصان کی بھر پائی کی کوشش کی جائے گی

ABOUT THE AUTHOR

...view details