اردو

urdu

By

Published : Apr 28, 2020, 10:59 PM IST

ETV Bharat / state

اشوک چوان کا مرکزی حکومت سے 20 ہزار کروڑ روپے کا مطالبہ

مہاراشٹر کے وزیر تعمیرات عامہ اشوک راؤ چوان نے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 20 ہزار کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ریاست میں قومی شاہراہوں پر جاری کام کو جلد سے جلد پورا کیا جا سکے۔

Breaking News

ریاست مہاراشٹر میں قومی شاہراہوں پر کام انتہائی سست رفتاری سے جاری ہے۔ اس شاہراہ کی تعمیر کے لیے بہت سی مشکلات درپیش ہیں۔

ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈویژنل کمشنر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور اسی کے ساتھ ہی مرکزی حکومت ریاست میں قومی شاہراہوں پر کام میں تیزی لانے کے لیے 20 ہزار کروڑ روپے کی فراہمی کرے۔ اس طرح کا مطالبہ وزیر تعمیرات عامہ اشوک راؤ چوان نے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے کیا۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری


مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی، نائب وزرائے اعلیٰ اور سکریٹریوں سے بات چیت کی۔

ریاست مہاراشٹر کی جانب سے وزیر تعمیرات عامہ اشوک راؤ چوان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس مباحثے میں حصہ لیا۔ انہوں نے قومی شاہراہوں کی تعمیر میں ہونے والی مختلف پریشانیوں اور مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔

مہاراشٹر کے وزیر تعمیر عامہ اشوک راؤ چوان


ریاست میں قومی شاہراہوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ لیکن بہت سے ٹھیکیدار وقت پر کام نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت رک جاتی ہے۔ وزیر تعمیرات عامہ اشوک راؤ چوان نے مطالبہ کیا ہے کہ جو ٹھیکیدار مقررہ مدت میں کام نہیں کر رہے ہیں ان کے کام منسوخ کر دیئے جائیں اور انہیں بلیک لسٹ کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست میں قومی شاہراہوں کے کام کو تیز کرنے اور ہونے والی پریشانیوں کے حل کے لیے ڈویژنل کمشنر کی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر میں انکلیشور چوپڑا، برہان پور، دیوارئی، شیو گاؤں نیواسا، سنگمنیر، کولہا پور، مہابلیشور، شرور، ساگری روڈ، کھول، علی باغ، رتناگری، وینگورلا، ریڈی، گوا کی سڑکوں کو قومی شاہراہ تسلیم کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details