اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایک کھیت میں بیگن گوبی ٹماٹر اور گنے کی فصل کی آڑ میں گانجے کی کاشتکاری کرنے کے الزام میں دو لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ ئی ہے۔ان کے پاس سے 56 گانجے کے پودے ضبط کیے گئے بازار میں جس کی قیمت تقریبا آٹھ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ State Excise Department Bust Marijuana Field In Aurangabad In Maharashtra
اورنگ آباد ضلع کے ایلورہ علاقہ کے تلواڑی شیورا میں آٹھ ایکڑ میں بینگن ، گوبھی ،ٹماٹر اور گنے کے کھیتوں میں گانجے کے درخت بوئے گئے تھے۔ ریاستی محکمہ ایکسائز کے سپرنٹنڈنٹ سنتوش جکڑے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان ٹیم نے خصوصی کارروائی میں 82 کلو 4 گرام وزنی 56 پودے برآمد کیے گئے ہیں۔ بازار میں جس کی قیمت تقریبا آٹھ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔اس معاملے میں دھن سنگھ اور جانک سنگھ نام کے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔