اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں تعلیمی سال کا آغاز - School teachers need protection

مہاراشٹر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے اسکول کھل گئے لیکن نہ گھنٹی بجے گی اور نہ ہی طلبا اسکول آئیں گے کیوں کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکام کے مطابق تعلیمی اداروں میں صرف آن لائن تدریس پر عمل کیا جائے گا۔

مہاراشٹر میں تعلیمی سال کا آغاز
مہاراشٹر میں تعلیمی سال کا آغاز

By

Published : Jun 16, 2021, 2:33 PM IST

مہاراشٹر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے، ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق شہری حدود میں واقع اسکولز کے اساتذہ کو اسکول میں صد فیصد حاضری لازمی ہے، جب کہ دیہی علاقوں کے اسکولز میں پچاس فیصد اساتذہ حاضر رہیں گے۔

مہاراشٹر میں تعلیمی سال کا آغاز

اسکول کے ذمہ داروں کو ماسک، سینیٹائزر اور جسمانی فاصلے کا خیال رکھنا ضروری ہوگا، تاہم تعلیم آن لائن ہی دی جائے گی۔

ویڈیو

اسکول کے ذمہ دارو ں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق آج سے باضابطہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، لیکن پہلا دن ہونے کی وجہ سے طلباء کی آن لائن حاضری کم رہی تاہم گزرتے وقت کے ساتھ اس میں اضافہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details