مہاراشٹر میں ایس ٹی کامگاروں کی ہڑتال ST Workers Strike بدستور پچھلے تین ہفتے سے جاری ہے۔ ہڑتالی مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ ایس ٹی کامگاروں کو ریاستی حکومت State Government میں ضم کیا جائے تاکہ ملازمین کو تنخواہیں اور دیگر مراعات مل سکے۔ کم تنخواہوں کی وجہ سے اب تک چالیس کے قریب ملازمین نے خودکشی کر لی۔ کامگار سنگھٹنا کے رہنماوں نے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ خودکشی کا راستہ نہ اپنائیں۔ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔
مہاراشٹر میں ایس ٹی کامگار غیر معینہ مدت کی ہڑتال Indefinite Strike پر ہیں۔ پچھلے تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے یہ ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتالی ملازمین کا مطالبہ ہیکہ ایس ٹی کامگاروں کو ریاستی حکومت میں ضم کیا جائے تاکہ انھیں بھی ریاستی ملازمین کی طرح تنخواہیں اور دیگر مراعات مل سکے۔
واضح رہے کہ ایس ٹی کے ملازمین کو محض آٹھ سے بارہ ہزار روپئے تنخواہوں پر گزر بسر کرنی پڑتی ہے ، جس کی وجہ سے اب تک چالیس کے قریب ملازمین خودکشی کرچکے ہیں۔