اردو

urdu

ETV Bharat / state

ST Workers are Withdrawing Strike: ہڑتال سے دستبردار ہورہے ہیں ایس ٹی کامگار - ST workers strike in maharashtra

گزشتہ دو ماہ سے مہاراشٹر میں جاری ایس ٹی کامگاروں کی ہڑتال ST Workers are Withdrawing Strike اب آخری مرحلے میں ہے، سینکڑوں کنڈیکٹر اور ڈرائیور ہڑتال سے دستبردار ہوکر کام پر لوٹنے لگے ہیں۔

ہڑتال سے دستبردار ہورہے ہیں ایس ٹی کامگار
ہڑتال سے دستبردار ہورہے ہیں ایس ٹی کامگار

By

Published : Jan 14, 2022, 8:54 PM IST

مہاراشٹر میں پچھلے دو مہینے سے جاری ایس ٹی کامگاروں کی غیر معینہ ہڑتال اب دم توڑتی نظر آرہی ہے ST Workers are Withdrawing Strike، سینکڑوں کنڈیکٹر اور ڈرائیور ہڑتال سے دستبردار ہوکر کام پر لوٹ رہے ہیں۔

اس سلسلے میں اورنگ آباد ایس ٹی ڈپو کے کنٹرولر نے بتایا کہ ایس ٹی کامگاروں ST Workers کے ہڑتال سے یومیہ پچاس لاکھ روپے کا خسارہ ہورہا تھا اب یومیہ دیڑھ سو بسیں چل رہی ہیں جس قبل میں ہوئے خسارے کو پاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں دوسری طرف ہڑتالی کامگاروں نے ایس ٹی بسوں کے آغاز کو مایوس کن بتایا ان کا کہنا ہیکہ حکومت اگر کامگاروں کے مسائل پر ہمدردانہ غور کرتی تو لاکھوں خاندانوں اور متاثرین کو استفادہ ہوسکتا تھا۔

ویڈیو

واضح رہے کہ ایس ٹی ملازمین گزشتہ دو ماہ سے اپنے مطالبات کو لے کر ہڑتال کر رہے ہیں تاہم اورنگ آباد سینٹرل بس اسٹینڈ میں ہر روز ہزاروں کی تعداد میں دوسری ریاستوں اور اضلاع سے بسز آتی تھیں لیکن ایس ٹی ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے بس اسٹینڈ میں سناٹا چھایا ہوا ہے لیکن اب رفتہ رفتہ ایس ٹی ملازمین کام پر لوٹنے لگے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details