ممبئی: ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے پونے سے گرفتار مشتبہ آئی ایس آئی ایس دہشت گرد ڈاکٹر عدنان علی سرکار کو 10 دن کی این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا ہے این آئی اے نے ’مہاراشٹرا آئی ایس آئی ایس ماڈیول‘ کیس میں اب تک 5 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور ڈاکٹر عدنان علی سرکار کو کل پونے کے کوتھروڈ میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے۔
ملزم کی وکیل طاہرہ قریشی نے کہا کہ 'ڈاکٹر سرکار کو اسپیشل این آئی اے کورٹ میں پیش کیا گیا۔ این آئی اے کا الزام ہے کہ اُن کا ایک اور ملزم سے تعلق ہے لیکن یہ ملزم ڈاکٹر سرکار کا رشتہ دار ہے، دونوں کے درمیان تعلقات ناگزیر ہیں۔ ان کے پاس سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ انہیں پہلے بھی این آئی اے کی طرف سے نوٹس بھیجا گیا تھا جس کے لیے وہ کئی بار انکے دفتر پہنچے اور تحقیقات میں تعاون بھی کیا سارے ملزمین پر ایک جیسے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر سرکار نے نہ تو کوئی جہادی ویڈیو چلائی ہے اور نہ ہی اس نظریہ کو فروغ دیا ہے۔ اسے موصول ہونے والی ویڈیوز وہی تھیں جو اس نے ڈاؤن لوڈ کی تھیں وہ گزشتہ 20 سال سے اسلام کا مطالعہ کررہے تھے‘۔
وہیں ڈاکٹر عدنان علی کو این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا اور این آئی اے کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ انہیں معاملے کی تفتیش کے لیے ملزم کی 14 دن کی تحویل درکار ہے، جس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے عدنان علی کے وکیل نے کہا کہ عدنان علی پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں اور اسلامی تعلیمات پر لکچر بھی دیتے ہیں، ان کے پاس کچھ اسلامی کتابیں تھی اور ایک ملزم کے رشتہ دار ہونے کی وجہ سے وہ ملزم کے ایک گروپ میں شامل تھے جس کی وجہ سے اُنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ وکیل دفاع نے مزید کہا کہ این آئی اے کو پین ڈرائیو، لیپ ٹاپ اور موبائل کی جانچ کرنی ہے جس کے لیے انہوں نے 14 دن کی تحویل کا مطالبہ کیا ہے جو کہ زیادتی ہے۔
این آئی اے نے ڈاکٹر سرکار کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے کو ڈاکٹر سرکار کے گھر سے لیپ ٹاپ، پین ڈرائیو، موبائل فون کے علاوہ اس معاملے میں گرفتار ایک ملزم سے چیٹ بھی ملی ہے۔ این آئی اے نے اس سے قبل چار ملزمین تابش ناصر صدیقی، زبیر نور محمد شیخ، شرجیل شیخ اور ذوالفقار علی کو 3 جولائی کو ممبئی، تھانے اور پونے سے گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Aurangabad Name عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرنا سنگین جرم: اورنگ آباد تبدیلی نام مخالف کمیٹی
NIA arrests Pune doctor ڈاکٹر عدنان سرکار کو 11 دنوں تک این آئی اے کی حراست میں بھیجا گیا - ISIS case
ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے پونے سے گرفتار مشتبہ آئی ایس آئی ایس دہشت گرد ڈاکٹر عدنان علی سرکار کو 10 دن کی این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا ہے این آئی اے نے ’مہاراشٹرا آئی ایس آئی ایس ماڈیول‘ کیس میں اب تک 5 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور ڈاکٹر عدنان علی سرکار کو کل پونے کے کوتھروڈ میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے۔ Spl court sends doctor held in IS module case to NIA custody

ڈاکٹر عدنان سرکار کو 11 دنوں تک این آئی اے کی حراست میں بھیجا گیا
ڈاکٹر عدنان سرکار کو 11 دنوں تک این آئی اے کی حراست میں بھیجا گیا
ڈاکٹر عدنان علی سرکار پر کیا الزام ہے؟
این آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عدنان علی آئی ایس آئی ایس کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرتا تھا اور آئی ایس آئی ایس کے پرتشدد ایجنڈے کو فروغ دیتے تھے۔ ڈاکٹر سرکار داعش کی حمایت کر کے ملک کے اتحاد، سالمیت اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے اور ایک طرح سے ملک کے خلاف جنگ کی تیاری کر رہے تھے۔
TAGGED:
ISIS case