معذور بچے اپنی کمزوری کو مات دے کر بیداری مہم چلانے میں مصروف ممبئی:جامع مسجد ممبئی میں کونڈوا میں موجود جامعہ عبداللہ بن امّ مکتوم کے معذور طلبہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اگر قدرت آپ کو کسی صلاحیت سے معذور کرتی ہے تو آپ کو کچھ خاص صلاحیتوں کا حامل بنا دیتی ہے۔جس کی جیتی جاگتی مثال جامعہ عبداللہ بن امّ مکتوم ل یہ طلبہ ہیں جو بریل لپی کے ذریعہ دینی اور عصری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
دراصل ایک بیداری مہم کے تحت ایسے بچوں کو لیکر جامعہ عبداللہ بن امّ مکتوم کے ذمہ دار مفتی رئیس احمد قاسمی ممبئی سمیت مہاراشٹر کے الگ الگ خطوں میں پہنچ کر عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مفتی رئیس کا کہنا ہے کہ معذوری کو مجبوری مت بنائیں بلکہ ان کی صلاحیتوں کو پہچائیں اور انہیں ہمارے پاس بھیجیںتاکہ یہ اپنی معذوری کو مات دیکر زندگی کی اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہ رہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:Saifee Burhanuddin Upliftment Project دیویندر فڑنویس نے سیفی برہان الدین اپلفٹمنٹ پروجیکٹ کلسٹر ڈویلپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا
جامع مسجد کے چیئرمین شعیب خطیب نے کہا کہ اس مدرسے کے ذریعے جو کام انجام دیا جا رہا ہے وہ قابل تعریف ہےلیکن ان سب کے لئے عوام اور مخیر حضرات کے تعاون کی ضرورت ہے خاص کر ایسے بچے جو قدرتی طور پر معذوری کے شکار ہیں۔ اُنہیں تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے تاکہ یہ خود کفیل بن سکیں اور ایک بہتر زندگی گزار سکیں۔اس ملک و ملت دونوں کو فائدہ ہوگا۔