اردو

urdu

ETV Bharat / state

Municipal Elections in Aurangabad اورنگ آباد میں ووٹر آئی ڈی کارڈ بنانے کی خصوصی مہم - Election campaign of MIM

اورنگ آباد میں جلد ہی میونسپل الیکشن ہونے ہیں۔ اس حوالے سے مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے کراڑ پورا علاقے میں کیمپ لگاکر الیکشن کارڈ بنانے کی مہم چلائی جا رہی ہے، تاکہ میونسپل انتخابات میں وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔ Municipal Elections in Aurangabad

اورنگ آباد میں الیکشن کارڈ بنانے کی خصوصی مہم
اورنگ آباد میں الیکشن کارڈ بنانے کی خصوصی مہم

By

Published : Sep 19, 2022, 5:31 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تیاری زوروں پر ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے الگ الگ طریقے سے تشہر کررہے ہیں۔ Municipal Elections in Aurangabad

ویڈیو

اس دوران مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے شہر کے سلم علاقہ کراڑ پورہ میں کیمپ لگاکر نئے ووٹروں کا الیکشن کارڈ بنایا جارہا ہے۔ جس سے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان استفادہ کررہے ہیں۔

وہیں مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جن لوگوں نے اپنے نام کا اندراج الیکشن لسٹ میں نہیں کروایا ہے وہ جلد از جلد اندراج کرالیں، تاکہ بلدیہ انتخاب میں وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرسکیں۔


کیمپ کے حوالے سے ایم آئی ایم کے رکن حاجی اسحاق نے کہا کہ وہ مجلس اتحادالمسلمین کے ایک سپاہی ہیں۔ اس لیے وہ اپنے علاقے میں عوام کے لیے مسلسل کیمپ کا انعاد کرتے رہیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات لڑنے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے کے لئے یہ سارے کام کر رہے ہیں اور انہیں پارٹی سے ٹکٹ ملے یا نہ ملے وہ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:



مجلس اتحاد المسلمین کے سابق کانسلر ناصر صدیقی نے کہا کہ نئے ووٹر آئی ڈی کارڈ بنانا حکومت کی پالیسی ہے لیکن دوسری سیاسی پارٹیوں کے لوگ اس کام کو نہیں کر رہے ہیں۔ مجلس اتحاد المسلمین کو یہ پتہ ہے کہ آنے والے وقت میں عوام کو دستاویزات کی سخت ضرورت ہوگی اسی لئے مجلس اس طرح کے کیمپ کو منعقد کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details