اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران مسافروں کی سحری کا انتظام

لاک ڈاؤن کے دوران اورنگ آباد میں پھنسے مسافر فون کے ذریعہ اتحاد گروپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اپنا پتہ درج کرا کر سحری حاصل کر سکتے ہیں۔ اتحاد گروپ کے رضا کار سحری کے مقررہ وقت سے قبل آپ کو گرما گرم ٹفن پہنچا دیں گے۔

اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران مسافروں کی سحری کا انتظام
اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران مسافروں کی سحری کا انتظام

By

Published : May 10, 2021, 1:29 PM IST

کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران رمضان میں روزے کا اہتمام کسی بھی شہر میں مقامی لوگوں کے لیے تو کوئی بڑا مسئلہ نہیں، ایک دوسرے کی مدد سے راستے ہموار ہوجاتے ہیں لیکن اپنوں کے علاج اور مختلف وجوہات کی بنا پر دوسرے شہروں میں پھنسے لوگوں کے لیے یہ ایک سنگین مسئلہ ہے لیکن کہتے ہیں چاہ کو راہ ہوتی ہے، اورنگ آباد کا اتحاد گروپ اپنے ذاتی خرچ سے ایسے ہی مسافروں کی سحری کا انتظام کررہا ہے۔

اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران مسافروں کی سحری کا انتظام

لاک ڈاؤن کے دوران اورنگ آباد میں پھنسے مسافر کال کے ذریعہ اتحاد گروپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اپنا پتہ درج کرا کر سحری حاصل کر سکتے ہیں۔ اتحاد گروپ کے رضا کار سحری کے مقررہ وقت سے قبل آپ کو گرما گرم ٹفن پہنچا دیں گے۔

اورنگ آباد کے اتحاد گروپ کی خاص بات یہ ہیکہ اس گروپ میں آپ کو ہر طرح کے پروفیشنل مل جائیں گے جو دن میں تو پیر کے ناخن کو دھول نہیں لگنے دیتے لیکن رات کے اندھیرے میں یہ اللہ کے بندے سارے شہر کی خاک چھانتے ہیں تاکہ کوئی روزہ دار بغیر سحری کے نہ رہ جائے۔

اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران مسافروں کی سحری کا انتظام

گروپ کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ ہر کسی کو اسکی ذمہ داری بانٹ دی گئی ہے اس لیے کام بڑی خوش اسلوبی سے انجام پاتا ہے، ضرورت مند اگر رات دس بجے تک بھی کال کرتا ہے تو اسے سحری پہنچا دی جاتی ہے، ایسے سینکڑوں افراد کو سحری پہنچائی جارہی ہے۔

اورنگ آباد کے سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں میں پڑوسی شہروں کے مریضوں اور تیمارداروں کے لئے رمضان میں ان کی سحری کا انتظام کیا گیا تھا لیکن یہ دائرہ وسیع ہوکر اب مسافروں اور ضرورت مندوں تک بھی پہنچ چکا ہے۔ رات کے اندھیرے میں جب اتحاد گروپ کے لوگ ٹفن لیکر پہنچتے ہیں تو ان مسافروں کے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔

اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران مسافروں کی سحری کا انتظام

واضح رہے کہ صدیوں پہلے بابا شاہ مسافر کا لنگر اور بابا برہان الدین غریب کا لنگر اس شہر کی میزبانی کی تاریخی روایت رہی ہے۔ اسی روایت کو نوجوان نسل مختلف حیلوں بہانوں سے آگے بڑھا رہی ہیں، اتحاد گروپ اس کی عملی مثال ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details