اردو

urdu

ETV Bharat / state

'زراعت بل کے خلاف کسانوں کا احتجاج شروع ہوگا'

سنجے راوت نے کہا کہ پارلیمینٹ میں زراعت بل پر بحث ہونی چاہئے تھی جو نہیں ہوئی۔ اور سمرت کور بادل کے استعفی کے پس پردہ کچھ گڑبڑ ہے۔

'زراعت بل کے خلاف کسانوں کا احتجاج شروع ہوگا'
'زراعت بل کے خلاف کسانوں کا احتجاج شروع ہوگا'

By

Published : Sep 20, 2020, 4:29 AM IST

شیوسینا کے رہنما و رکن پارلیمان سنجے راوت نے کہا کہ جو باتیں وزیر اعظم کہہ رہے ہیں اس کے باوجود اگر آپ کا وزیر استعفی دیتا ہے تو کچھ گڑبڑی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ وزیر اعظم جو بات کہہ رہے ہیں اگر اس کے بعد بھی کوئی وزیر استعفی دیتا ہے تو کچھ تو بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے این ڈی اے نہیں چھوڑا وہ جھوٹ کی سیاست کر رہے تھے جس کی وجہ سے ہم مجبور ہو گئے تھے۔ ہم دونوں تو سب سے پرانے ساتھی تھے۔ باقی تو پیئنگ گیسٹ ہیں۔'

زراعت بل پر سنجے راوت نے کہا کہ این ڈی اے کو زراعت بل پر بحث کرنی چاہئے تھی اگر سبھی پارٹیوں کو چھوڑ بھی دیں تو زراعت سیکٹر سے جڑا اہم فیصلہ لیتے وقت کم ازکم اسٹریٹیجک بحث کرنی چاہیئے تھی مگر اس بل پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔ سبھی لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس سے کسانوں کو نقصان ہو گا۔

سنجے راوت نے کہا کہ پہلے شیوسینا نے این ڈی اے کو چھوڑا تھا اور اب شیرومنی اکالی دل نے چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اور اکالی دل آج بھی ایک ساتھ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پر الزام تھا کہ ہم جھوٹ بول رہے تھے اب اکالی دل اگر جھوٹ بول رہا ہے تو ہریش چندر کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل کو لیکر پنجاب کے کسانوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے اس کا مطلب یہ ہےکہ پورے ملک کا کسان ناراض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ مہاراشٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعد اب ہریانہ ، راجستھان ،مدھیہ پردیش ، بہار ، اترپردیش اور مہاراشٹر میں بھی کسانوں کا احتجاج شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کی تردید

ABOUT THE AUTHOR

...view details