مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے بتایا کہ اس میٹنگ کا اہم مقصد نکاح کو سادہ اور آسان بنانے کے ساتھ ساتھ نکاح کے تعلق سے پائی جانے والی خرابیوں اور برائیوں، جبراً جہیز کے لین دین کو ختم کرنے کے لیے غور و خوض کرنا ہے تاکہ شادی بیاہ کی غلط رسومات کو ختم کیا جاسکے اور شریعت کے صاف شفاف نظام کو معاشرے میں نافذ کیا جاسکے-
مالیگاؤں: نکاح کو سادہ اور آسان بنانے کے لیے دس روزہ مہم - All india muslim personal law board news
ملک بھر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں بے جا و فضول رسومات اور جہیز کے خلاف اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی نگرانی میں زوم پر ایک آن لائن میٹنگ منعقد کی گئی-
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے اس نکاح کو سادہ اور آسان بنانے کے لئے پورے صوبے میں دس روزہ مہم چلانے کی تجویز پیش کی اور اس تعلق سے شرکائے میٹنگ سے تجاویز طلب کی گئی، میٹنگ میں شریک تمام ہی حضرات نے اس تجویز کی تائید کی اور اپنی اپنی جانب سے بھی تجاویز پیش کی گئی-میٹنگ میں یہ بات بھی طے پائی کہ آئندہ تین جمعہ تک نکاح کے تعلق سے پائی جانے والی خرابیوں کی قباحت اور آسان و مسنون نکاح کی اہمیت کے بارے میں ہر مسجد میں تقریر ہو ساتھ ہی تمام مساجد کے ائمہ کرام تک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے خطبہ جمعہ پہنچایا جائے گا اور اس کے لیے تمام مسلکوں کی مساجد کے ائمہ کرام کی تفصیل جمع کی جارہی ہے-
واضح رہے کہ زوم پر منعقد اس آن لائن میٹنگ میں پورے مہاراشٹر سے تقریباً 400 سے زیادہ علمائے کرام، سماجی کارکنان اور دانشورانِ ملت نے شرکت کی-