ماضی میں اور آج بھی مالیگاؤں شہر میں مختلف تحریکیں، مہم، احتجاجی مظاہرے اور دیگر سماجی، ملی و فلاحی کام سب سے پہلے اول درجے میں سماجی، ملی و فلاحی تنظمیوں کی جانب سے اتحاد کے ساتھ عوامی مفاد میں کیا گیا۔
بعد میں مخلتف سیاسی پارٹیوں کے بینر تلے سیاسی مفاد میں ایک ایجنڈے یا پارٹی پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے گئے۔ اس طرح کا اظہار و خیال زمینی سطح پر کام کرنے والے فعال سماجی کارکن سہیل احمد ڈالریا نے ای ٹی وی بھارت پر کیا۔
سہیل احمد عرف ڈالریا شہر مالیگاؤں کے معروف سوشل ورکر ہیں۔ گزشتہ بیس برسوں سے زائد عرصے سے سماجی، ملی و فلاحی خدمات عملی طور پر زمینی سطح انجام دے رہے ہیں۔ موصوف کا تعلق قومی سطح کے بے شمار سماجی کارکنان سے وابستہ ہے۔ جن میں خاص کر میدھا پاٹکر، فیروز میٹی بور، تیستا سیتلواڈ اور دیگر معروف سماجی شخصیات کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
سہیل احمد بحیثیت صدر مالیگاؤں بلڈ ڈونر گروپ کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ، فری میڈیکل کیمپ اور غریب مریضوں کی مدد کے لیے بیرون شہر دواخانوں کی معلومات کے لیے مفت رہنمائی پروگراموں کا انعقاد کر سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔