ریاست مہاراشٹر کے سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیز کے تحت آنے والے میڈیکل کالجس میں کووڈ-19 کے ٹیسٹنگ کا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ میڈیکل تعلیم کے وزیر امیت ولاس راؤ دیشمکھ نے چند روز قبل ہی کیا تھا۔ جس کے لیے تمام میڈیکل کالجس سے فوری طور پر تجاویز طلب کی گئی تھیں۔ ان تجاویز کے موصول ہوتے ہی تمام میڈکل کالجس میں ٹیسٹنگ سینٹر شروع کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے اور پہلے مرحلے کے تحت ریاست کے 6 سرکاری میڈیکل کالجس میں کووڈ-19 کے ٹیسٹنگ سینٹر شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس ٹیسٹنگ سینٹر کے تمام ضروری سازوسامان، مشینں نیز دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی ضلعی کلکٹر کی صدارت میں تشکیل شدہ کمیٹی کی سفارش و منظوری کے مطابق دیے جانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
چھ سرکاری میڈیکل کالجوں کو کووڈ-19 ٹیسٹنگ سینٹر کے لیے منظوری - six government medical colleges approved for covid-19 testing center in maharashtra
کووڈ-19 کے بڑھتے اثرات کے پیشِ نظر مقامی سطح پر اس کی تفتیش کے لیے چھ سرکاری میڈیکل کالجوں میں ٹیسٹنگ سینٹر شروع کیے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان ٹیسٹنگ سینٹر میں اب کورونا سے متاثرین کے سیمپل ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ یہ اطلاع ریاست مہاراشٹر کے میڈیکل تعلیم کے وزیر امیت ولاس راؤ دیشمکھ کے ذریعے دی گئی ہے۔
![چھ سرکاری میڈیکل کالجوں کو کووڈ-19 ٹیسٹنگ سینٹر کے لیے منظوری six government medical colleges approved for covid-19 testing center in maharashtra](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6848225-361-6848225-1587223636156.jpg)
ان 6 سرکاری میڈیکل کالجس میں راجرشی چھترپتی شاہو مہاراج سرکاری میڈیکل کالج کولہاپور، سوامی رامانندتیرتھ گرامڑ سرکاری میڈیکل کالج و ہاسپٹل امبے جوگائی ضلع بیڑ، سرکاری میڈیکل کالج جلگاؤں، سرکاری میڈیکل کالج بارامتی ضلع پونے، ڈاکٹر شنکر راؤ چوہان سرکاری میڈیکل کالج و ہاسپٹل ناندیڑ اور سرکاری میڈکل کالج گوندیا شامل ہیں۔ ان سرکاری میڈیکل کالجس میں کووڈ-19 کا ٹیسٹنگ سینٹر شروع کرنے کے لیے اس کے معیار، طریقہ کار اور دیگر معاملات کی ذمہ داری میڈیکل کالجس کے سربراہان کو سونپی گئی ہے۔ ان سیٹنر کے شروع ہونے سے کووڈ-19 سے متاثر ہونے والے مریضوں کا ٹیسٹ مقامی سطح پر ہو کر ان کا فوری طور پر علاج شروع کیا جانا ممکن ہو سکے گا۔