اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھ کسانوں نے اجتماعی خودکشی کی کوشش کی - مہاراشٹر

مہاراشٹر کے اکولا ضلع میں اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر میں پیر کو چھ کسانوں نے زہر کھا کر اجتماعی طور سے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

چھ کسانوں نے اجتماعی خودکشی کی کوشش کی

By

Published : Aug 5, 2019, 8:14 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اکولا میں چھ کسانوں کی اجتماعی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاع کےمطابق حکومت نے شاہراہ بنانے کے لئے ان کسانوں کی زمین اپنے تحویل میں لی ہے۔ خودکشی کی کوشش کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ دیگر کسانوں کے مقابلے میں انہیں بہت کم معاوضہ دیا گیا۔


اس سے پہلے 29 جولائی کو کسانوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں سے ملاقات کرکے معاوضے میں اضافہ کرنے کی درخواست کی تھی اور ان کے مطالبے کو تسلیم نہیں کئے جانے پر خودکشی کرنے کی دھمکی دی تھی۔

آج دوپہر کسان ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لونکر سے ملنے کے لئے آئے تھے اور جب مسٹر لونکر نے اس معاملے میں مدد کرنے پر اپنی نااہلی کا اظہار کیا تب ان کسانوں نے ان کے سامنے زہر پی لیا۔
خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والے سبھی کسانوں کو علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details