اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ اباد میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں ریزرویشن کے حوالے سے ریاست کے موجودہ حالات پر تشویشناک اظہار کیا گیا، ایس ڈی پی ائی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ پسماندہ طبقوں کو ریزرویشن لازمی طور پر دیا جانا چاہیے، اس کے لیے مہاراشٹر میں ذات پات کی مردم شماری ہونی چاہیے۔ ریزرویشن کی وجہ سے مساوی حقوق اور مساوی نمائندگی ممکن ہوگی۔
ریزرویشن کے حوالے سے ریاست مہاراشٹر کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ مختلف ذاتیں ریزرویشن کے لیے احتجاج کر رہی ہیں اور او بی سی ذاتیں ریزرویشن کے دفاع کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں۔ یہ سب کا جمہوری حق ہے۔ تاہم اونچ نیچ کے بیانات کی وجہ سے فرقہ وارانہ رنجش پیدا ہورہی ہے، جو ایک سازش معلوم ہوتی ہے۔ لوک سبھا اور ودھان سبھا یہ کے انتخابات قریب ہیں۔ اقتدار کھونے کے خوف سے لوگ بخوبی واقف ہیں کہ بڑی سیاسی جماعتیں اور بڑے لیڈ ر اقتدار کے لیے کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ سکال ہندو سماج کے نام پر مہاراشٹر میں مسلم کمیونٹی پر جھوٹے الزامات، مسلمانوں کو بدنام کر کے تقریریں کر کے ہند و مسلم کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ نفرت انگیز تقاریر کے 50 سے زائد مقدمات سپریم کورٹ نے نوٹس سے لیا تھا۔