اردو

urdu

ETV Bharat / state

Blasphemy Law Demand: پیغمبرمحمدؐ بل منظور کرنے کے لیے دھرنا

مہاراشٹر کی اسمبلی میں پیغمبر اسلام محمدﷺ کی شان میں گستاخی کو قابل سزا جرم قرار دینے کے لئے ایک بل ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے پانچ جولائی کو قانون ساز کونسل میں پیش کیا گیا تھا جس کو پاس کرانے کے لیے اورنگ آباد میں ونچت بہوجن اگھاڑی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پیغمبرمحمدؐ بل منظور کرنےکےلیےدھرنا کیا گیا
پیغمبرمحمدؐ بل منظور کرنےکےلیےدھرنا کیا گیا

By

Published : Nov 24, 2021, 5:25 PM IST

پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کو قابل سزا جرم قرار دینے کے معاملے میں ایک بل ریاستی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔ ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے یہ بل پیش کیا گیا۔ اگر بل قانون بن جاتا ہے تو مہاراشٹر میں پیغمبر اسلام کی گستاخی قابل سزا جرم بن جائے گا۔

پیغمبرمحمدؐ بل منظور کرنےکےلیےدھرنا کیا گیا

ونچت کے کارکنوں نے اس بل کی منظوری اور مسلمانوں کے دیگر مسائل کو اٹھاتے ہوئے احتجاج کیا. اورنگ آباد میں ضلع کلکٹر آفس کے روبر و احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

ونچت کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ بہوجن ونچت اگھاڑی کے سربراہ ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر کی جانب سے پیغمبر محمدؐ بل پانچ جولائی کو قانون ساز کونسل میں پیش کیا گیا ہے، اس کی منظوری تک بہوجن ونچت اگھاڑی کی بیداری مہم جاری رہے گی۔

واضح رہے اگر یہ بل ریاستی اسمبلی میں منظور ہوجاتی ہے تو مہاراشٹر اولین ریاست ہوگی جہاں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی قابل سزا جرم بن جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details