اردو

urdu

ETV Bharat / state

SIP Student Cleared UPSC Exam اورنگ آباد میں یو پی ایس سی کے تحت این ڈی اے میں 10 طالب علموں کا انتخاب - این ڈی اے میں 10 طلبہ کا سلیکشن

ریاستی حکومت کی جانب سے این ڈی اے کی تیاری کرانے والے، سروس پریپریٹو انسٹیٹیوٹ (ایس پی ائی) اورنگ آباد کے 10 بچے کا سلیکشن این ڈی اے کے لیے ہوا، یہ سلیکشن یو پی ایس سی کے تحت کیا جاتا ہے۔اس دو سالوں کورس میں بچوں کی 11 اور 12 ویں سی بی ایس سی پیٹرن کے ذریعے کروائی جاتی ہیں۔

اورنگ آباد میں یو پی ایس سی کے تحت این ڈی اے میں 10 طالب علموں کا انتخاب
اورنگ آباد میں یو پی ایس سی کے تحت این ڈی اے میں 10 طالب علموں کا انتخاب

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 8:54 PM IST

اورنگ آباد میں یو پی ایس سی کے تحت این ڈی اے میں 10 طالب علموں کا انتخاب

اورنگ آباد: ریاستی حکومت کی جانب سے ریاستی طلبہ و طالبات کے لیے ڈیفنس میں جانے کہ خواہش مند بچوں کے لیے دو سالہ کورس چلایا جاتا ہے جو سروس پریپریٹو انسٹیٹیوٹ (ایس پی آئی) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ انسٹیٹیوٹ ناسک اور اورنگ آباد میں واقع ہے۔ ہر سال ان دونوں انسٹیٹیوٹ میں 60 لڑکے اور 30 لڑکیوں کو ایڈمیشن دیا جاتا ہے۔اس دو سالوں کورس میں بچوں کی 11 اور 12 ویں سی بی ایس سی پیٹرن کے ذریعے کروائی جاتی ہیں۔ ساتھ ہی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے لیے یونین پبلک کمیشن سروس (یو پی ایس سی) امتحانات کی تیاری بھی کروائی جاتی۔ بچوں کی صحت کے لیے مختلف قسم کے ورزش اور کھیلوں کا بھی نظم رکھا گیا ہے۔

1977 سے اس انسٹیٹیوٹ کا اورنگ اباد میں آغاز ہوا تھا اور اب تک 600 بچے یہاں سے تعلیم حاصل کر کے مختلف ڈیفنس کی اعلی عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔اس سال اورنگ آباد کے انسٹیٹیوٹ سے این ڈی اے میں 10 طلبہ جائیں گے جن کا سلیکشن ہوا ہے۔ایس پی ائی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس سال انسٹیٹیوٹ کے بچوں نے 56.04 فیصد رزلٹ دیا ہے جس میں 44 بچوں نے یو پی ایس سی کے تحریری امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جو ملک گر سطح پر سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ayodhya Mosque ایودھیا میں زیرتعمیر مسجد کا نام ’محمد بن عبداللہ‘ رکھا گیا

مہاراشٹر ریاست میں رہنے والے تمام طلبہ وہ طالبات سے اپیل کی گئی ہے کہ 2024 میں ایس پی ائی کے امتحانات کے لیے اپنے نام درج کروائے اور سنہرا موقع کا فائدہ اٹھائے۔ انے والی نومبر کے مہینے میں ایس پی ائی کے فارم بھرنے کی شروعات ہو جاتی ہے اور اپریل مہینے میں ایس پی ائی کے امتحانات ہوتے ہیں اور 15 سے 20 دن کے بعد امتحان میں پاس ہونے والے بچوں کا انٹرویو ہوتا ہے اور جون سے نئی بیچ شروع ہو جاتی ہے۔ایس پی ائی انسٹیٹیوٹ میں طلبہ و طالبات کا فیملی بیک گراؤنڈ مائننگ نہیں رکھتا بلکہ اس کی قابلیت معنی رکھتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details